The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 2 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یارخون ویلی میں سیلاب ، مکانات اور کھڑی فصلوں کو نقصان

Chitral Times

یارخون ویلی میں سیلاب ، مکانات اور کھڑی فصلوں کو نقصان

یارخون ویلی میں سیلاب ، مکانات اور کھڑی فصلوں کو نقصان

یارخون ویلی میں سیلاب ، مکانات اور کھڑی فصلوں کو نقصان

.
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)حالیہ موسلا دھار بارش کے بعد یونین کونسل یارخون کے علاقوں پھشک، شیچ اور لشٹ میں واقع چھوٹے بڑے نالوں میں شدید سیلابی ریلے آنے سے متعدد مکانات، زرعی اراضی اور کھڑی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پھشک میں سید بلبل علی شاہ کا رہائشی مکان مکمل طور پر سیلاب کی نذر ہو گیا، جبکہ سعادت حسین اور منظور علی شاہ کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔اسی طرح شیچ گاؤں میں محمد اقبال، دولت پناہ، سید قیمت علی شاہ، مرحوم سید خوا ند شاہ، شیردار خان، محمد مراد، تعلیم پناہ، شمس پناہ، زمراد حسن اور دیگر متعدد افراد کے مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلوں کے باعث وسیع پیمانے پر زرعی زمینات، باغات اور کھڑی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، جس سے مقامی کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔علاقہ مکینوں نے حکومتِ خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد اور مالی معاوضہ فراہم کیا جائے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر افضل علی اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے آج یونین کونسل یارخون کے مختلف متاثرہ علاقوں شیچ۔لشدان، پھشک کا ہنگامی دورہ کیاجہاں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران معلوم ہوا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں تین رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں، پینے کے پانی کی سپلائی لائنیں، ایریگیشن چینلز، حفاظتی پشتے اور دیگر بنیادی سہولیات بھی متعدد مقامات پر بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے موقع پر متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا، عوام سے ملاقات کی اور نقصانات کی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHED) اور ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ سڑکوں، واٹر سپلائی لائنوں، ایریگیشن چینلز اور حفاظتی پشتوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے نقصانات کا مکمل تخمینہ مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں اور بحالی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 23 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 24 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 3 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 4 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 5 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 6 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 7 chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 8

chitraltimes yarkhoon valley flash flood hit houses damaged crops ac mastuj visit 10