The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 4 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 چترال لوئیر: جغور گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب، 26 مکانات اور ایک پل و مسجد متاثر، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان 

Chitral Times

 چترال لوئیر: جغور گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب، 26 مکانات اور ایک پل و مسجد متاثر، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان 

 چترال لوئیر: جغور گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب، 26 مکانات اور ایک پل و مسجد متاثر، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان 

 چترال لوئیر: جغور گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب، 26 مکانات اور ایک پل و مسجد متاثر، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں جغور گول نالے میں آنے والے فلیش فلڈ سے متعدد مکانات، زرعی اراضی اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 لوئر چترال کے مطابق شدید بارشوں کے باعث جغور گول نالے میں طغیانی آنے سے نالے کے اطراف واقع آبادی کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 26 مکانات، زرعی زمینیں، فصلیں اور ایک مسجد متاثر ہوئی ہے، تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی اپنی ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرین کو امداد فراہم کرنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فلیش فلڈ کا خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، اس لیے دریا اور ندی نالوں کے کنارے آباد شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ یا ریسکیو اداروں کی جانب سے انخلا کی ہدایت جاری ہونے کی صورت میں فوری عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ٹول فری نمبر 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

سیلاب کی اطلاع ملتے ہی سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے بھی موقع پر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، اور مرکزی حکومت کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے کوشش کا اعادہ کیا،۔

دریں اثنا لوئیر چترال کے شیشی کوہ ویلی کے ٹینگل نالہ میں بھی سیلاب آیا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر اب آنے کے ساتھ کھڑی فصلوں اور ایک پل کو بھی جذوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 1 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 1 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 2 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 2 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 3 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 4 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 8 chitraltimes flash flood washed away crops houses and brige in Jughoor chitral lower 9