The Voice of Chitral since 2004
Friday, 25 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وفاقی سیکرٹری مواصلات کا لوئر چترال کا دورہ، قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ معائنہ

Chitral Times

وفاقی سیکرٹری مواصلات کا لوئر چترال کا دورہ، قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ معائنہ

وفاقی سیکرٹری مواصلات کا لوئر چترال کا دورہ، قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ معائنہ

وفاقی سیکرٹری مواصلات کا لوئر چترال کا دورہ، قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ معائنہ

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کے ہمراہ لوئر چترال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے زیرِ نگرانی جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی فیلڈ معائنہ کیا۔

دورے کے دوران وفاقی سیکرٹری مواصلات نے چترال۔شندور روڈ اور کلاش ویلیز روڈ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، دستیاب وسائل و مشینری، تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار اور مجموعی کام کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے وفاقی سیکرٹری مواصلات کو جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام مقررہ معیار، تکنیکی تقاضوں اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

انہوں نے تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے، دستیاب وسائل اور مشینری کے مؤثر استعمال اور فیلڈ میں تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر خصوصی زور دیا۔

وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے یہ منصوبے علاقے کی ترقی، سیاحت کے فروغ اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہیں، اس لیے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

chitraltimes secretary communication visit chitral shandur road 5 chitraltimes secretary communication visit chitral shandur road 4 chitraltimes secretary communication visit chitral shandur road 3