وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا ثنا یوسف کے گھر آمد، فیملی سے اظہار تعزیت و افسوس، ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ریاست معاونت کریگی۔ عطا تارڑ
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ہفتہ کے روز معروف سوشل میڈیا انفلونسر ثنا یوسف کے گھر واقع اسلام آباد گئے جہاں انھوں نے انکی فیملی سے اظہار افسوس اور تعزیت کیا، اس موقع پر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن، چچا علی حسن، تکبیر حسن اور چترال کی معروف مذہبی سکالر علی اکبر قاضی ودیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے ثنا یوسف کے والد ودیگر فیملی ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نے جسطرح ثنایوسف کے قتل کے ملزم کو فوری گرفتار کرنے میں کردار ادا کیا اسی طرح آپ کو انصاف پہنچانے میں بھی مکمل تعاون کریگی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہاکہ ثنا یوسف کے قتل کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے نوٹس لیاہے اور جلد از جلد انصاف پہنچانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ثناء یوسف کے والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاونت کرے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ۔ وکلا اور لائرز فورم کے نمائندےکیس کے موقع پر ثناء یوسف کے والدین کے ہمراہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت اس سلسلے میں ایک لیگل کمیٹی بنارہی ہے جو اس مقدمے کی قانونی پہلوں کو دیکھے گی اور ثنا یوسف کے فیملی کو انصاف کی جلد فراہمی میں کردار ادا کریگی، انھوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے ثنا یوسف کے والد کومکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن نے بھی وفاقی حکومت ، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ ، انتظامیہ ، پولیس سمیت وزیر اطلاعات کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ انھوں نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے میں کردار ادا کیا۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ عدالت سے انھیں جلد انصاف ملے گی۔ اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی۔


