وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس (Sea Carriage Shipping Documents) بل، 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کاروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (EOBI) کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جنوری، 2025 سے ہو گا، پینشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔
وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(EOBI) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی۔یہ کمیٹی ادارے کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسا کہ گھریلو ملازمین، کاشتکاری سے وابستہ ملازمین اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے ملازمین جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا، کو اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوض کرے گی۔غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے اب تک نظر انداز کئے گئے سیکٹرز کے ملازمین کو انکے حقوق ملیں گے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر اسپتالوں اور متعلقہ صحت کیاداروں میں استعمال ہونے والی انسداد کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر میں پانچ سال کی مزید استثنٰی کی منظوری دے دی۔یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فوری دستیابی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ استثنی دیا گیا ہے۔یہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ان ادویات کی درآمد کے لئے پہلے لائسینسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 18 کے افسران کی ترقی اور تبادلے کے احکامات جاری
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 18 کے افسران کی ترقی اور تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 18 کے 28 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر مختلف اداروں میں تقرری کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطبق گریڈ 18 کے افسر خادم حسین کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈی جی کمرشل آڈٹ کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، مبشر محمود کو ڈائریکٹر ایف اے او اے جی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، منصور علی سیال بطور ڈائریکٹر ڈپٹی آڈیٹر جنرل آفس کراچی، محمد سلیم گریڈ 19 میں ترقی پا کر ڈی جی کمرشل آڈٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
رضوان رزاق قریشی ڈی جی آڈٹ پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کراچی کے دفتر میں بطور ڈائریکٹر، ایاز علی ترقی پا کر ڈائریکٹر کے عہدے پر ڈی جی کمرشل آڈٹ کراچی، محمد اسحاق بطور ڈائریکٹر ملٹری اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی، عمران اختر کو گریڈ 19میں ترقی دے کر کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پنشن لاہور، بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کرنے والے افسر شفیق رحمان کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔اے جی پی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر محمد مصطفٰی ابڑو کو ترقی دے کر ڈی جی آڈٹ لوکل گورنمنٹ پنجاب ملتان میں بطور ڈائریکٹر پوسٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ فہیم اختر بطور ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ، معین اقبال بطور ڈائریکٹر آڈیٹر جنرل آفس اسلام آباد، فہد حسین کورائی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ لوکل گورنمنٹ کراچی، خرم عزیز ڈائریکٹر ڈی جی ان لینڈ ریوینیو اینڈ کسٹم لاہور، زین العابدین ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ ذیلی دفتر پشاور، عتیق الرحمن کے آر ایل راولپنڈی میں جنرل مینیجر آڈٹ، اریج ربانی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ کلائمیٹ چینج اسلام آباد، اکرام روف ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد اور محمد اسماعیل خان ڈائریکٹر اے جی پی آفس بنا دیے گئے ہیں۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 18 کے افسر ہمایوں احسان اگلے گریڈ میں ترقی پا کر ڈی جی آڈٹ پاور لاہور کے دفتر میں بطور ڈائریکٹر، بابر خان ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی، گریڈ 18 کے افسر پیرزادہ کو ترقی دے کر لوکل گورنمنٹ مردان میں بطور ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ مقرر کر دیا گیا۔جبکہ بلال مقبول وزارت ریلوے اسلام آباد میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ بجٹ، اعتزاز احمد کو ترقی دے کر اے جی پی آفس ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر، عابد خان ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ورکس بلوچستان کوئٹہ، عمران عباس کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر بطور ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروس راولپنڈی، نجیب اللہ خان ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ پٹرولیم لاہور جبکہ شہزادی عمارہ
