The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 11 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دیر بالا کے براول سے تعلق رکھنے والے خاندان کا مبینہ بے دخلی کے خلاف احتجاج، اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دیر بالا کے علاقے براول سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد نے مبینہ ناانصافی کے خلاف حکومتِ پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور گورنر خیبر پختونخوا سے فوری نوٹس لینے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ خاندان کے افراد، جن میں لائق بی بی، افغان بی بی، نورالدین، رحمت الدین، رحیم داد اور امن گل بی بی شامل ہیں، نے ایک پریس ریلیز میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ پشت در پشت پاکستانی شہری ہیں اور ان کے والد کا قومی شناختی کارڈ 1970 سے بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان پاکستانی ہے، ان کی جائیدادیں اور مکانات پاکستان کے علاقے براول میں موجود ہیں، جبکہ افغانستان میں ان کی کوئی زمین یا جائیداد نہیں ہے۔ اس کے باوجود انہیں مبینہ طور پر زبردستی افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ان کے بقول سراسر ناانصافی ہے۔

متاثرین نے سوال اٹھایا کہ ایک ہی خاندان کے ایک بھائی کو پاکستانی اور دوسرے کو افغان شہری کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے تمام خونی رشتہ دار پاکستان میں مقیم ہیں اور وہ نادرا کے سامنے اپنی شہریت کے حوالے سے ہر قسم کی ضمانت دینے اور حقائق پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خاندان کے افراد نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپیل کی ہے کہ ان کے پاس پاکستانی شہریت کے تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں، لہٰذا ان کے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، دستاویزات کی شفاف جانچ پڑتال کی جائے اور انہیں اپنے ہی ملک سے بے دخلی سے بچاتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔