بسم اللہ الرحمان الرحمان
مشرقی افق۔ جماعت اسلامی پاکستان اجتماع عام ”بدل دو نظام“ لاہور۔ میر افسر امان
جماعت اسلامی پاکستان نے اپنی تاریخ کا۵۲واں اجتماع عام”بدل دو نظام“ کے سلوگن سے۱۲ نومبر تا ۳۲ نومبر ۵۲۰۲ء پاکستان کے دل لاہور مینار پاکستان میں منعقد کیا۔ اسٹیج سیکر ٹیری کے فرائض سیکرٹیری جنرل جماعت اسلام پاکستان امیر اعظیم نے ادا کئے۔ اندازے سے یادہ لوگ شریک ہوئے۔پورے پاکستان اور دنیا سے لوگ اس اجتماع عام میں شریک ہوئے۔قافلوں کی امد جمعے کو بھی رات گئے تک جاری رہی۔اجتماع گاہ میں مختلف اقسام کے دیدہ زیب اسٹالز قائم کیے گئے۔مینار پاکستان میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے بادشاہی مسجد کے صحن میں بھی قافلوں کی رہائیش کے لیے انتظام کیا گیا۔ راقم ۸۶۹۱ء جماعت اسلامی کا کارکن ہے۔ میں نے اس دوران جماعت اسلامی کے سارے اجتماع عام میں شریک رہا ہوں۔ یہ اجتماع سب سے بڑا ہے۔ اس اجتماع میں بیرون ملک سے خواتین و حضرات کی شرکت سب اجتماعات سے زیادہ ہے۔
اجتماع سے بادشاہی مسجد جانے کے لیے ضعیف و معرزشرکاء کے لیے لفٹ بھی نصب کی گئی تھی۔ جسے معزور ہونے کی وجہ سے راقم نے بھی استعمال کیا۔اکتالیس ملکوں سے انے والے حضرات و خواتین کے لیے پنڈال میں رہائیش علیحدہ انتظام کیا گیا۔الحمد اللہ تاریخی بادشاہی مسجد علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کے جانشین اور یونین اف اسلامی اسکالرز کے سربراہ شیخ ڈاکٹر علی مح الدین القرہ داغی کے خطبہ جمعہ سے مینار پاکستان کے سائے تلے وطن عزیزکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع شروع ہوا۔پہلا سیشن قاری وقار احمد کی تلاوت قران پاک اورسلمان طارق کی نعت رسولؐاللہ افتتاع ہوا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحماٰن نے افتتاہی تقریر میں کہا کہ اٹھتر سال سے ملک پر قابض حکمران ٹولے نے قوم کو نا امیدی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں چھوڑ سکتی۔اجتماع عام ”بدل دو نظام“ کا شاندار اغاز لاکھوں مرد و خواتین کی شرکت سے جگہ کم پڑ گئی۔مینار پاکستان کے بعد بادشاہی مسجد میں بھی لوگوں کی گنجائش باقی نہیں رہی۔سردموسم کے باوجود شرکہء پر عزم و د ل جمہی کے ساتھ اجتماع میں موجود رہے۔
لاکھوں افراد نے قاہدین کے ساتھ کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا۔ اس وقت روح پرور مناظر تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا اپ دہنی طور پر تیار ہو جائیں۔ جب اپ نظام کو چلینج کریں گے تو ہر طرح کے حالات سامنے ا سکتے ہیں۔جماعت اسلامی محض سیاسی جماعت نہیں جو شخصیات، وصیت،خاندان، اندرونی، بیرونی اسٹبلشمنٹ کے اشاروں پر چلتی ہو۔ تحریک کو نئے جزبے سے اگے بڑھائیں گے۔حکمران سن لیں اگر فلسطین کے مسئلے پر ابراھیمؑ ایکارڈکا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو پچیس کروڑ عوام انہیں عبرت بنا دیں گے۔ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کہا تھا حکمران بتائیں اس پر بات کیوں نہیں ہوئی؟
امیر جماعت اسلامی نے اجتماع عام کے دوسرے روز پر جوش نعروں کے بعد خطاب میں کہا کہ خاندان، وصیت اور واراثت میں چلنے والی پارٹیاں کبھی انقلاب نہیں لاسکتیں۔حکمران نوجوانوں سے خوف زدہ ہیں۔یہ جمہوریت کی نرسری کالج و یونیو رسٹی میں طلبہ یونین کے انتخاباب نہیں کرانا چاہتے۔ہمیں موقعہ ملا تو ملک کے تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے۔ عدالتی نظام کو ائین و دستور کے مطابق کریں گے۔ قران و سنت کے خلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں۔بھٹو اور عمران نے جاگیروں کے خلاف نعرہ لگاکر انہیں کو اپنا سرپرست بنا لیا تھا۔ ہم کسی کے اشیر باد نہیں عوامی رائے سے اقدار میں ائیں گے۔جماعت اسلامی کے کارکنان اصولی مؤقف پر قائم رہ کر دیگر پارٹیوں کے ورکرز کو ”بدل دو نظام“ تحریک کا حصہ بنائیں۔ہم پنجاب میں بدلتی نظام کے انتخابات کروا کر اختیارات نچلی سطح منتقل کر نے کا کہتے ہیں۔بلاول بتائیں سندھ کے ہاریوں اور ڈیلی ویجز خواتین کو ان کے حقوق کیوں نہیں دیتے؟
بچوں کو مفت اور تعلیم کیوں نہیں دی جارہی؟امیر جماعت اسلامی کی صدارت میں نے جمعیت طلبہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن حسن بلال ہاشمی، نیشنل لیبر فڈریشن کے صدر شمس الرحمان سواتی اور امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول نگر ارسلان خاکوانی کا ”بدل دو نظام“کے تحت پروگرام ہوا۔تمام حضرات نے اپنے اپنے شعبے میں کام کی روپورٹیں اجتماع عام میں شرکہء کے سامنے رکھی۔ اور ایندہ کے ہدائف سے لوگوں کے سامنے پیش کیے۔اسلامی جمعیت کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی نوجونوں کو تعلیم انصاف ترقی اور طلبہ حقوق کے لیے کرادار ادا کرنے کی دعوت دی۔ہمارے اباؤ اجداد کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے اج بھی تعلیم سے محروم ہیں۔ اشرافیہ وسائل پر قابض ہے۔ناظم اعلیٰ نے جماعت اسلامی پاکستان کو مینار پاکستان میں عظیم اجتماع عام منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔ناظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ نے بھی طالب علموں کے مسائل پر تقریر کی۔دینی مدارس میں طلبہ کی ایک بڑی تنظیم مسائل میں مبتلا ہے۔ فرقوں سے پاک اسلامی بنیاد پر طلبہ کو منظم کرنااور اپنے ساتھ شامل کرنا اس کا اہم کام ہے۔حکومت کو ان کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔
نیشنل لیبرفیڈریشن کے صدر نے کہا نیشنل لیبر فیڈریشن فیلڈ مزدروں کی فلاح بہبود کے لیے پاکستان کی فیکٹریوں میں کام کرتی ہے۔ مزدروں کے مسائل حل کرانے ان کے حقوق ان کو دلانے کے لیے شب روز مصروف عمل ہے۔ اس کے بانی پروفیسرپروفیسر محمدشفیع ملک پیرانا سالی کے باوجود کراچی میں قائم کردہ”وی ٹرسٹ“کے زریعے نیشنل لیبر فیڈریشن کی رہنمائی کر رہے ہیں۔اجتماع گاہ مینار پاکستان میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا اجتماع شروع ہونے سے پہلے اعلان کیا کہ سارے مرد حضرات پنڈال خالی کر دیں۔ کثیر تعداد میں خواتین شامل ہیں وہ اطمینان سے اپنا سیشن مکمل کریں۔حلقہ خواتین کی سیکرٹیری جنرل ڈاکٹرحمیرا طارق نے کہا عورت کے نعرے نہیں حقوق چاہییں خواتین بیدار ہو گئیں ہیں۔
جماعت اسلامی عورت کو گھر کی زینت اور معاشرے کی قوت بنانا چاہتی ہے۔اجتماع عام کے دوسرے روز خواتین سیشن میں مینار پاکستان میں نمائیں خواتین کو ہائی ایچیورز ایوارڈز دیے گئے۔ سیشن بعنوان ”جہاں اباد تم سے“ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کی اجتماع عام میں خواتین کی بھر پور حاضری اس حقیقت کی گواہ ہے کہ پاکستان کی خواتین بیدار ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت بحیثیت ماں،بہن، بیوی بیٹی کمزرو نہیں۔ اسلام نے اسے اسی حیثیت میں عزت دی ہے۔وہی عورت ظلم گھریلو تشدد اور وارثت سے محروہے۔ جماعت اسلامی جیلوں میں قیدعورتوں کے مسائل حل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ناظمہ اجتماع اور ڈپٹی سیکرٹیری ثمینہ سعید نے خطاب میں کہاقران نے حلال و حرام جائزو نا جائز کی مکمل وضاعت کر دی ہے۔ انہوں نے حضرت سمیہؓ حضرت حفصہؓ اور دیگر خواتین اسلام کا بھی زکر کیا
۔ڈاکٹرسمیہ راحیل قاضی، ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے بھی خطاب کیا۔بلقیس سیف سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ”بدل دو نظام“ اجتماع عام سے شروع ہونے والی تحریک سے ظلم کا نظام ختم ہو گا۔ بیرون ملک سے انے والی خواتیں میں ملائیشیا سے زاتو ہاجا،فلسطین سے ڈاکٹرفوزیہ حسن،بنگلہ دیش سے سینور النساء صدیقہ،انگلینڈ سے نو مسلم لورئین بوتھ،اسٹریلیا سے سانو، بوسینا سے ابوشیان، بوسینیا عبیدہ عزیز، انڈونیشا سے بلوانی، ترکی سے عائشہ، جرمنی سے نور جہان،اردن سے حدا حسین،بحرین سے سمیرا تاج شریک ہوئیں۔ پاکستان سے عطیہ نثار،عائشہ سید نازیہ توحید عظمی عمران شازیہ افضل رخشندہ منیب بھی شریک ہوئیں اکثر نے تقاریریں بھی کیں۔ بیرون سے ائین سب خواتین کو تقریر کرنے کا موقعہ دیا گیا۔بیروم ملک سے انے والی خواتین نے جماعت اسلامی کا نام لے لے کر پر جوش نعر بھی لگائے۔
بیرون ملک انے والی خواتین کو ایوراڈ سے نوازہ گیا۔ اجتماع عام میں بازار لگے تھے۔ ان میں کھانے پینے اور ملبوسات عوام کو خریدنے کے لیے پیش کی گئے۔اکتالیس ملکوں سے ائے حضرات نے بھی تقاریریں کیں۔ اپنے اپنے ملکوں میں نظام اسلام کی تحریکوں کا تعارف کرایا۔ ان حضرات میں بھی ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
تیسرے دن جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹیری جنرل ڈاکٹر حمیرا طاق نے اجتماع عام میں یوتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچیاں قوم کا روشم مستقبل اورحقیقیتبدیلی کی امید ہیں۔موجودہ دور کی بیٹیاں وہ قوت رکھتی ہیں جو معاشرے کے بوسیدہ نظام بدل کر اسلام کے عادلانہ منصفانہ نظام قائم کر سکتی ہیں۔ اسلام کی بچیاں علم اخلاق اور قیادت کی صلاحیتوں سے مزین ہیں۔ اگر اُنہیں موقع، رہنمائی اور اعتماد ملے تو یہ بچیاں تبدیلی لا سکتی ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہا امریکہ کے باغیوں کی پوری دنیاکی قیادت ایک نئی صبح کی تلاش میں جہاں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام لاہور مینار پاکستام میں جمع ہے۔ساری دنیا اللہ کی حاکمیت چاہتی ہے۔ کسی قاتل کو نوبل انعام کے لیے نام زد نہ کیا جائے۔نائب امیر جماعت اسلامی اور اجتماع عام لاہورکے انچارج لیاقت بلوچ نے کہا قوم جماعت اسلامی کے ساتھ ہے۔منزل دور نہیں ان شاء اللہ۔جماعت اسلامی اب جد وجہد ہی نہیں کر یگی بلکہ منزل تک پہنچا کر دم لے گی۔ حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وقت آ گیا ہے۔سید زیشان اختر امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی نے اجتماع عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عبدالواسع امیر جماوت اسلامی خیبر خواہ وسطی نے اجتماع عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں سے فوج کو سرحدوں پر بھیجا جائے۔اس سے امن اوامان بحال ہو جائیگا۔عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ شمالی نے اجتماع عام میں خطاب کرتے ہوئے کہ وفاق ہمارے بائیس سو ارب واجبات ادا کرے۔صوبے میں امن و امان اوت بم دھماکوں سے پاک کیا جائے۔
عبدالرزاق عباسی امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ ہزارہ نے کہا کہ داسو ڈیم بنایا جائے۔ ہزارہ کو حقوق دیے جائیں۔حکمرانوں نے ہم سے وعدے پورے نہیں کیے۔ بلکہ معدنیات پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ صوبہ سندھ کے امیر کاشف شیخ نے اجتماع عام میں اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے زریعے سے گلی گلی تحریک ”بدل دو نظام“ کا پیغام پہنچائیں گے۔ نا اہل قیادت کی وجہ سے خوشحال سندھ کے عوام ازیت ناک زندگی گزار پر مجبور ہیں۔ وقت ا گیا ہے کہ قوم زاتی مفادات کے بجائے اصولوں اور کردار کی بنیاد پر قیادست کا انتخاب کرے۔مولانا ہدایت الرحمان رکن بلوچستان اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے اجتماع عام میں خطاب کرتے ہو کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان صوبے میں مضبوط سیاسی قوت کے طور پر اُبھر رہی ہے۔بلوچستان کو دھائیوں سے نظر انداز کیا گیا۔جہاں پسماندگی کی بنیادی وجہ کرپشن، بد انتظامی اور نااہلی ہے۔اس کے حقوق کے اواز ہر سطح پر اُٹھیں گے۔
اجتماع عام بدل دو نظام کے تیسری روز میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراھیم، سندھ سے ممتاز حسین سہتو، جاوید قصوری جماعت اسلامی پنجاب وسطی اورضیالدین انصاری جماعت اسلامی لاہور نے خطاب کیا۔
اجتماع عام مینار پاکستان لاہور کے تیرے دن ”بدل دو نظام“ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمان نے بدل دو نظام تحریک کا اعلان کر دیا۔ہر بڑے شہر میں جلسے، جلوس اور دھرنے دیے جائیں گے۔”بدل دو نظام“ کے تحت پچاس لاکھ نئے ممبر، پندرہ ہزار عوامی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
پاکستان کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ملک سے نہیں اس پر قابض اشرافیہ سے لڑائی ہے۔جنریشن زی کنکٹیوٹی پروگرام، اسکلز، اسٹار اپ کے لیے اسان قرضہ جات، نوجولڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام متعارف کرائیں گے۔
اختیارات بیروکریسی نہیں مقامی حکومتوں کے پاس ہونا چاہییں۔یہ وقت کی ضرورت اور ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کی قیادت بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک کا اغاز کرے۔ یہ صرف صوبے کا نہیں پورے پاکستان کامسئلہ ہے۔ٹی ایل پی سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی قبول نہیں۔ عمران خان کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں نہیں رکھنا چاہیے۔ حق بات کہیں گے چائے اسٹبلشمنٹ یا حکومت کو ناگوار گزرے۔ چھبیس اور ستاسویں ترمیم کے خلاف جد و جہید کریں گے۔وکلا کو متحد کر کے بوسیدہ عدالتی نظام کو تبدیل کریں گے۔کشمیر اور۴ فلسطین پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں۔ پاک فوج کو غزہ بھیجنے کی بھر پور مخالفت کریں گے۔ افغانستان سے معاملات درست کرنے پر زور دیں گے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان انجیئر حافظ نعیم الرحمان کا اختتامی خطاب رقت امیز دعا پر ختم ہوا۔ اے اللہ میرے اسلامی جمہوریہ پاکستان او میری جماعت اسلامی پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما۔امین۔

