The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 24 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ای ٹرانسفر پالیسی میں شفافیت، میرٹ اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرعامرعبداللہ

Chitral Times

ای ٹرانسفر پالیسی میں شفافیت، میرٹ اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرعامرعبداللہ

ای ٹرانسفر پالیسی میں شفافیت، میرٹ اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرعامرعبداللہ

ای ٹرانسفر پالیسی میں شفافیت، میرٹ اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرعامرعبداللہ

.

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ کی زیرِ صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی ای ٹرانسفر پالیسی 2026 پلس کے مجوزہ نظرثانی شدہ ابتدائی مسودے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم عنایت اللہ وسیم، سپیشل سیکریٹری مسعود احمد، منیجنگ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فاونڈیشن قیصر عالم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تدریسی، تکنیکی،ماتحت عملے اور مینجمنٹ کیڈرز میں تقرریوں اور تبادلوں کے طریقہ? کار کو مزید مؤثر، شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے مجوزہ نظرثانی شدہ پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عامر عبداللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسے سکولوں کی نشاندہی کی جائے جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود صرف ایک استاد تعینات ہو، نیز ان سکولوں کی بھی نشاندہی کی جائے جہاں طلبہ کی تعداد کے تناسب سے اساتذہ ضرورت سے زیادہ موجود ہوں تاکہ تدریسی عملے کی متوازن اور ضرورت کے مطابق تعیناتی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم کو تدریسی کیڈر کی خالی آسامیوں پر تقرریوں سے متعلق فیصلے کرتے وقت ٹھوس اور مدلل وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ خالی آسامیوں سے متعلق مستند اور تازہ ترین اعداد و شمار محکمہ کے ڈیش بورڈ پر دستیاب ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی جانب سے پہلے سے پُر شدہ آسامیوں پر دوبارہ تقرری کے باعث پیدا ہونے والی غلطیوں کی اصلاح کے لیے تصحیحی احکامات جاری کرنے کی نوبت نہیں آنی چاہیے۔ ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے مؤثر جانچ پڑتال اور تصدیقی نظام وضع کیا جائے۔

انہوں نے بھرتیوں کے عمل میں جعلی دستاویزات جمع کرانے والے امیدواروں کے خلاف حسب ضابطہ سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ ایسے معاملات میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے۔اجلاس میں سکول سربراہان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقرری اور تعیناتی کے عمل کے حوالے سے دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر ایک تجرباتی مشق کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تاکہ اس طریقہ? کار کے تحت آنے والے سکول سربراہان کی تعداد اور متعلقہ اعداد و شمار کی دستیابی کا تعین کیا جا سکے۔ڈاکٹر عامر عبداللہ نے زور دیا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کو مؤثر بنانے اور شفاف و میرٹ پر مبنی فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع فیصلہ سازی معاون نظام (ڈسیژن سپورٹ سسٹم) تشکیل دیا جائے جو مستند ڈیٹا واضح معیار اور انتظامی ضروریات کی بنیاد پر بروقت اور درست فیصلوں میں معاون ثابت ہو۔