The Voice of Chitral since 2004
Friday, 11 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

Chitral Times

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

والدین گھر بیٹھے بچوں کی حاضری مانیٹر کرسکیں گے، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور زونگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

.

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے شعبہ تعلیم میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت والدین گھر بیٹھے اپنے بچوں کی کالج حاضری سے باخبر رہ سکیں گے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی نے گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا اور زونگ ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے ایڈیشنل سیکریٹری عبد الاکرم نے ایم او یو پر دستخط کی۔

تقریب میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم، زونگ ٹیلی کام کے نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ ای اٹینڈنس سسٹم کے ذریعے والدین کو ان کے بچوں کی حاضری کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ والدین کو یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ ان کا بچہ کس کلاس میں حاضر یا غیر حاضر رہا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف طلبہ کی حاضری کی نگرانی ممکن ہوگی بلکہ والدین اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ بھی بہتر ہوگا۔مینا خان آفریدی نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ای ٹرانسفر سسٹم پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے، جبکہ صوبے کی جامعات کے لیے رینکنگ نظام بھی شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز اور مشکل علاقوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ان علاقوں میں تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہال تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بہتر تعلیمی اور ہم نصابی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری رہے گا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی نظام میں شفافیت، میرٹ اور مؤثر نگرانی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

chitraltimes minister higher educaiton witnessing mou sigining ceremony 2