ضلعی سیر ت کونسل چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں تحفظ شعائر اسلام کے موضوع پردینی واصلاحی کانفرنس کا انعقاد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر میں تحفظ شعائر اسلام کے عنوان سے دینی و اصلاحی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. کانفرنس کی صدارت پرنسپل پروفیسر سراج محمد اور مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس صاحب تھے۔ دیگر مہمانوں میں پروفیسر فضل حق، پروفیسر ڈاکٹر مفتی غیاث الدین، مولانا مفتی عتیق الرحمن، مولانا فدا احمد، مولانا سلمان یوسف شامل تھے۔
مقررین نے شعائر اسلام کی اہمیت اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، سیرت صحابہ کرام اور اسلامی تاریخ پر مختصر لیکن پراثر و مدلل گفتگو کی۔ اس سے پہلے گزشتہ شب جامع مسجد اڑیاں چترال میں بھی ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام سیرت عثمان غنی رض کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس سے مولانا محمد سلیم مولانا سراج الدین ندیم، مولانا مفتی ممتاز حسین، مولانا عبد الکریم ،مولانا فواد حسین قاری کاشف ولی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ چیئرمین ضلعی سیرت کونسل چترال پاکستان حافظ نواز مدنی نے بہترین دینی پروگرامات کے سلسلے میں پر خلوص تعاون کرنے پر اہالیان اڑ یان، ڈگری کالج چترال انتظامیہ، علماء کرام، تمام شرکاء محفل، صحافی حضرات اور ضلعی انتظامیہ بالخصوص محکمہ پولیس کا دل سے شکریہ ادا کیا۔