The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 5 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Chitral Times

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

.

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی واضح کیا ہے کہ لوئر چترال میں قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع میں کوئی جگہ نہیں، جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری رہے گی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ ایمانداری، میرٹ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں گے، عوام کو فوری انصاف اور بہتر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی اشتراک سے لوئر چترال کو جرائم اور منشیات سے پاک، پُرامن اور محفوظ ضلع بنایا جائے گا۔

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پولیس لائن لوئر چترال کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال کو لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے ایصالِ ثواب، بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

ڈی.پی.او ریشم جہانگیر نے پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال میں امن و امان کا قیام، قانون کی بالادستی، جرائم کی مؤثر روک تھام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام دوست پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جائے گا، شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، استعدادِ کار میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی پی او لوئر چترال نے تمام افسران و جوانوں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض انجام دیں تاکہ لوئر چترال کے پرامن ماحول کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

آخر میں پولیس افسران و جوانوں نے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ریشم جہانگیر کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی قیادت میں ضلع میں امن و امان کے قیام، قانون کی عملداری اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

chitraltimes dpo chitral rashum jahangir resume charge as dpo chitral lower 4

chitraltimes dpo chitral rashum jahangir resume charge as dpo chitral lower 3 chitraltimes dpo chitral rashum jahangir resume charge as dpo chitral lower 6

chitraltimes dpo chitral rashum jahangir resume charge as dpo chitral lower 2

chitraltimes dpo chitral rashum jahangir resume charge as dpo chitral lower 1