The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 22 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئر: ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری مقابلوں کی اختتامی تقریب، طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم

Chitral Times

چترال لوئر: ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری مقابلوں کی اختتامی تقریب، طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم

چترال لوئر: ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری مقابلوں کی اختتامی تقریب، طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم

چترال لوئر: ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری مقابلوں کی اختتامی تقریب، طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ تعلیم لوئر چترال کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری مقابلوں 2026ء کی اختتامی تقریب مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئر چترال عبدالسلام تھے، جبکہ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) شاہد حسین نے کی۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سپورٹس) اکبر حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری و وائس پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال شاہد جلال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فرہاد اللہ، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ کرام اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

مقابلوں میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا اور اپنی ادبی، تخلیقی اور علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام نے کہا کہ چترال کے ہونہار طلباء کی ادبی صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کو دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ایسے ہم نصابی مقابلے نوجوان نسل میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کامیاب طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلباء مستقبل میں بھی علم و ادب کے میدان میں آگے بڑھ کر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد حسین نے بھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء میں خود اعتمادی، اظہارِ خیال کی صلاحیت اور مثبت مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے ضلعی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لیے آئندہ ڈویژنل مقابلوں میں کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مقررین نے انٹر سکولز مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری شاہد جلال اور ان کی ٹیم، بالخصوص عالمگیر بخاری، ثناء اللہ ثانی، مولانا محمد قاسم اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

مقابلوں کے نتائج

مختلف مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • حمدِ باری تعالیٰ: پہلی پوزیشن محمد طلحہ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، دوسری پوزیشن ریان یوسف (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)۔

  • حسنِ قرأت: پہلی پوزیشن صبغت اللہ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، دوسری پوزیشن محمد کامران (الخدمت فاؤنڈیشن سٹی کیمپس چترال)۔

  • نعتِ مقبول: پہلی پوزیشن وجاہت اللہ (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، دوسری پوزیشن مہروز نواز (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)۔

  • قومی ترانہ: پہلی پوزیشن واصف اور گروپ (ایف سی پی ایس دروش)، دوسری پوزیشن سہیل اور گروپ (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)۔

  • قومی نغمہ: پہلی پوزیشن محمد تفہین (اقراء پبلک سکول دروش)، دوسری پوزیشن محمد فرحان اور گروپ (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)۔

  • اردو تقریر: پہلی پوزیشن وجاہت ایوب (گورنمنٹ ہائی سکول عشریت)، دوسری پوزیشن صفوان الٰہی (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)۔

  • انگریزی تقریر: پہلی پوزیشن محمد سدیس (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، دوسری پوزیشن حسیب محمد (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)۔

  • اردو مضمون نویسی: پہلی پوزیشن محمد عبداللہ محمود (آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال)، دوسری پوزیشن کاشف احمد (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)۔

  • انگریزی مضمون نویسی: پہلی پوزیشن عارفین ضیاء (ٹی ایل ایس اینڈ سی چترال)، دوسری پوزیشن اکمل عزیز (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)۔

  • کوئز مقابلہ: پہلی پوزیشن فیضان اور گروپ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ)، دوسری پوزیشن رضوان اور گروپ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)۔

  • سپیلنگ بی: پہلی پوزیشن عارفین ضیاء اور گروپ (ٹی ایل ایس اینڈ سی چترال)، دوسری پوزیشن ارسلان اور گروپ (دی لرنر سکول دروش)۔

  • پوسٹر سازی: الحان علی سنان (پامیر پبلک سکول گرم چشمہ) اور ضیاء الرحمان (گورنمنٹ ہائی سکول عشریت) نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے کامیاب طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر مقابلوں کے انعقاد میں تعاون کرنے والے منتظمین اور ججز کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

chitraltimes education department literary program 2

chitraltimes education department literary program 8 chitraltimes education department literary program 7 chitraltimes education department literary program 6 chitraltimes education department literary program 5 chitraltimes education department literary program 4 chitraltimes education department literary program 3