The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دومیل نسار میں مٹی سے بنی پرائمری اسکول کی خستہ حال عمارت بچوں کے لیے خطرہ بن گئی، 220 طلبہ کی جانیں داؤ پر لگ گئیں

Chitral Times

دومیل نسار میں مٹی سے بنی پرائمری اسکول کی خستہ حال عمارت بچوں کے لیے خطرہ بن گئی، 220 طلبہ کی جانیں داؤ پر لگ گئیں

دومیل نسار میں مٹی سے بنی پرائمری اسکول کی خستہ حال عمارت بچوں کے لیے خطرہ بن گئی، 220 طلبہ کی جانیں داؤ پر لگ گئیں

دومیل نسار میں مٹی سے بنی پرائمری اسکول کی خستہ حال عمارت بچوں کے لیے خطرہ بن گئی، 220 طلبہ کی جانیں داؤ پر لگ گئیں

.

لوئر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال کے علاقے دومیل نسار میں گورنمنٹ مکتب پرائمری اسکول کی مٹی سے بنی خستہ حال عمارت زیرِ تعلیم بچوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئی ہے، جہاں پانچویں جماعت تک 220 طلبہ و طالبات انتہائی غیر محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بچوں کو فوری طور پر متبادل عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

11 نومبر 2026ء کو موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ اسکول کی عمارت کافی عرصہ قبل مٹی سے تعمیر کی گئی تھی، جو اب انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ عمارت کی کچی مٹی کی دیواریں اور چھت بوسیدہ ہو چکی ہیں، جس کے باعث بارش یا زلزلے کی صورت میں عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال نے والدین اور علاقے کے لوگوں کو اپنے بچوں کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

اسکول چیئرمین حاجی عبدالرشید دومیل نسار اور اسکول ممبر مولانا علی محمد دومیل نسار سمیت علاقہ مکینوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں، لیکن ان کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول دستیاب نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مٹی سے بنی بوسیدہ عمارت میں بچوں کو بٹھانا کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اس مسئلے کا فوری اور قابلِ عمل حل بھی موجود ہے، کیونکہ مذکورہ اسکول کے ساتھ ہی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول (GGPS) کی ایک عمارت تعمیر شدہ اور خالی پڑی ہے، جسے عارضی طور پر متبادل تعلیمی عمارت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مزید کسی تاخیر یا ناخوشگوار واقعے کا انتظار کیے بغیر گورنمنٹ مکتب پرائمری اسکول کے تمام بچوں کو فوری طور پر خالی جی جی پی ایس عمارت میں منتقل کیا جائے، تاکہ ان کی جانوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے اور تدریسی عمل بھی بلا تعطل جاری رہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ ذمہ داران سے اس سنگین مسئلے کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

  1. chitraltimes gmps damil nisar arandu chitral lower 1 chitraltimes gmps damil nisar arandu chitral lower 4 chitraltimes gmps damil nisar arandu chitral lower 3