فرزند چترال ڈی آئی جی سید فدا حسن شاہ ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ ریجن تعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا پولیس میں ڈی آئی جی رینک کے دو سینئر افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چترال (چرون ) سے تعلق رکھنے والے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے قابل فخر افسر، ڈی آئی جی فنانس خیبرپختونخوا سید فدا حسن شاہ کو تبدیل کر کے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملاکنڈ ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل آر پی او ملاکنڈ کے فرائض انجام دینے والے ڈی آئی جی شیر اکبر کی خدمات مزید احکامات تک سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
سید فداحسن شاہ کا شمار خیبر پختونخوا پولیس کے تجربہ کار اور پیشہ ور افسران میں ہوتا ہے، ان کی آر پی او ملاکنڈ ریجن تعیناتی کو ایک اہم انتظامی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔یادرہے کہ فداحسن چترال سے پہلے پی ایس پی آفیسر ہونے کا بھی اعزاز رکھتا ہے۔ جو پاکستان کے مختلف شہروں میں خدمات انجام دینے کے بعد ملاکنڈ ریجن میں آر۔پی ۔او تعینات ہوئے ہیں۔

