The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 13 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی سیکریٹری فنانس سید ابراہیم شاہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے 

Chitral Times

ڈپٹی سیکریٹری فنانس سید ابراہیم شاہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے 

ڈپٹی سیکریٹری فنانس سید ابراہیم شاہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے 

ڈپٹی سیکریٹری فنانس سید ابراہیم شاہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

.
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج، اپر چترال سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سیکرٹری فنانس سید ابراہیم شاہ، تین دہائیوں پر محیط سرکاری ملازمت کے بعد ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر باعزت ریٹائر ہوگئے۔ آج سیکریٹریٹ پشاور میں آپ کے ایک اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران خصوصا چترال سے تعلق رکھنے والے افسران شریک ہوئے، اور انھیں پروقار طریقے سے رخصت کیاگیا۔
کچھ لوگ ملازمت سے ریٹائر ہوتے ہیں، مگر لوگوں کے دلوں سے کبھی ریٹائر نہیں ہوتے۔ سید ابراہیم شاہ بھی انہی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کی پہچان صرف ان کا عہدہ نہیں بلکہ خلوص، خوش اخلاقی اور بے لوث خدمت رہی۔
دورانِ ملازمت چترال میں سکولوں، ہسپتالوں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ کی منظوری اور ان منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں آپ کا بڑا کردار رہا ہے۔ آپ کی خدمات کو آئندہ بھی یاد رکھا جائیگا۔
سید ابراہیم شاہ سرکاری امور کے علاوہ ایک ادبی شخصیت بھی ہیں، آپ نے کھوار آدب کیلئے گران قدر خدمات بھی انجام دے چکے ہیں، آپ انجمن ترقی کھوار، حلقہ پشاور کے بانی ارکان میں بھی شامل ہیں۔
آج وہ سرکاری عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، مگر ان کی تین دہائیوں کی خدمات، خوش اخلاقی اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا جذبہ یقیناً دیر تک یاد رکھا جائے گا۔شاید آپ کی خلا کوئی پورا کرسکے۔
chitraltimes ds finance syed ibrahim shah retired 2
chitraltimes ds finance syed ibrahim shah retired 1