The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بونی بزند روڈ پر کام میں تاخیر، 10 اپریل تک آغاز نہ ہوا تو احتجاج کریں گے: ٹی ٹی آر ایف

Chitral Times

بونی بزند روڈ پر کام میں تاخیر، 10 اپریل تک آغاز نہ ہوا تو احتجاج کریں گے: ٹی ٹی آر ایف

بونی بزند روڈ پر کام میں تاخیر، 10 اپریل تک آغاز نہ ہوا تو احتجاج کریں گے: ٹی ٹی آر ایف

بونی بزند روڈ پر کام میں تاخیر، 10 اپریل تک آغاز نہ ہوا تو احتجاج کریں گے: ٹی ٹی آر ایف

.

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)  تورکھو تریچ روڈ فورم (ٹی ٹی آر ایف) نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی یقین دہانی کے باوجود بونی بزند روڈ پر کام شروع نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فورم کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو نارتھ کے چیف انجینئر نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ اپریل کے پہلے ہفتے اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا، تاہم مقررہ ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود کام کا آغاز نہیں ہو سکا۔

ٹی ٹی آر ایف کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ عدالتی احکامات اور سرکاری یقین دہانی کے باوجود محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکیدار تاحال کام شروع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ فورم نے یاد دلایا کہ سردیوں سے قبل بھی اسی منصوبے پر کام موسم کا بہانہ بنا کر قبل از وقت روک دیا گیا تھا اور مشینری سائٹ سے ہٹا لی گئی تھی۔ بعد ازاں عوامی احتجاج پر متعلقہ حکام نے وعدہ کیا تھا کہ مارچ میں کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

فورم کے مطابق جب اس معاملے پر عدالت میں سماعت ہوئی تو ٹی ٹی آر ایف کے سرپرستِ اعلیٰ وقاص ایڈووکیٹ نے کام کی بندش کا مسئلہ اٹھایا، جس پر حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ شدید سردی کے باعث کام روک دیا گیا تھا اور مارچ 2026 میں دوبارہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ 26 مارچ کی سماعت کے دوران چیف انجینئر نے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ کو یقین دہانی کرائی کہ کام اپریل کے پہلے ہفتے ہر صورت شروع کیا جائے گا، جس پر عدالت نے بھی اسی مدت کے اندر کام شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم مقررہ ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود کام شروع نہ ہونے پر ٹی ٹی آر ایف نے خبردار کیا ہے کہ اگر 10 اپریل تک عملی پیش رفت نہ ہوئی تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

فورم نے ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات اور سی اینڈ ڈبلیو کے وعدوں کے مطابق فوری طور پر کام کا آغاز یقینی بنایا جائے، تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو اور کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔