چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل، مقبول حسین لوئر چترال جبکہ احسان اللہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال تعینات
۔
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت نے مقبول حسین (پی ایم ایس، بی ایس-19) کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے 28 اگست 2026 کو جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق مقبول حسین، جو محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 18 کے آفیسر احسان اللہ کو ڈپٹی کمشنر اپرچترال تعینات کردیا گیا ہے ، احسان اللہ بھی محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے۔
یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال راو ہاشم عظیم کی چھٹی پر بیرون ملک روانگی کے باعث ڈپٹی کمشنر کی نشست خالی ہوئی تھی جبکہ اپرچترال کے ڈپٹی کمشنر عمران خان کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ جوکہ گزشتہ ایک سال سے اپر چترال میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ زرائع کے مطابق آج ہفتے کے روز اپرچترال کے ڈپٹی کمشنر کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جبکہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ز پیر کے دن سے چارچ سنبھال لیں گے۔
