The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 8 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریشن میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا دورہ

Chitral Times

ریشن میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا دورہ

ریشن میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا دورہ

ریشن میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا دورہ

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے آج پلاننگ آفیسر اپر چترال اعجاز احمد کے ہمراہ ریشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گلف ایریا سمیت قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریشن گول، گوچ اور حکیمی دور کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں قائم پناہ گاہوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جاری پروٹیکشن وال کے کام کا بھی معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مقامی کمیونٹی اور ریشن سرٹ کے رضاکاروں سے ملاقات کی اور ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ایریگیشن چینلز، رابطہ سڑکوں اور ریشن گول نالے کی صفائی جیسے اہم امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اس دوران گول کے مقام پر ایک نئی پناہ گاہ کی تعمیر کا اعلان کیا گیا، جسے علاقے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عوام میں گھل مل گئے اور نہایت دوستانہ ماحول میں ان سے گفتگو کی، جس پر مقامی افراد نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مسائل ان کے سامنے پیش کیے۔

chitraltimes dc upper chitral muhammad ali visit reshun 5 chitraltimes dc upper chitral muhammad ali visit reshun 3 chitraltimes dc upper chitral muhammad ali visit reshun 2