ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کا گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے ہاسٹل کا دورہ، طلبا کے مسائل سنے اور موقع پر پینے کا پانی فراہم کردیا گیا
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے منگل کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے ہاسٹل کا دورہ کیا، جہاں ہاسٹل کے جملہ کمروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پانی کی عدم دستیابی پر محکمہ این،ایچ،اے کو ہنگامی طور پر کالج ہذا کے پائپ مرمت کرکے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے طلبا سے ان کے دیگر مسائل سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی۔اور کالج کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی خصوصی احکامات کی روشنی میں تحصیل میونسپل انتظامیہ موڑکہو/تورکہو کے سٹاف نے گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء کے لئے پینے کاپانی فراہم کردیا،
یادرہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اپرچترال کے طلباء ہاسٹل میں پانی نہ ہونے کے باعث کل سراپا احتجاج تھے اور روڈ بلاک کرکے دھرنا دے رکھے تھے اور اپنا دھرنا اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر ختم کئے تھے۔



