افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
.
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا برائے داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اکرام اللہ خان کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق) محمد انور کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں باقیماندہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ متعلقہ حکام کو تمام عارضی کیمپ فوری طور پر ختم کرنے اور آئندہ چند روز کے اندر مہاجرین کی واپسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے محکمہ پولیس، محکمہ مال اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ واپسی کے عمل میں مزید تیزی لائیں اور باقی ماندہ افغان مہاجرین کی مقررہ مدت کے اندر واپسی کو یقینی بنائیں۔