اپرچترال کے دورآفتادہ علاقہ کھوت میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری، مسائل کے انبار، بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری، جبکہ بعض کیلئے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے چترال کے دورآفتادہ علاقہ کھوت ویلی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا، کھلی کچہری گورنمنٹ ہائی سکول کھوت میں زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان منعقد ہوا۔
کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو ، پولیس آفسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، منتخب نمائندے اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام الناس نے مسائل کے انبار لگا دئے جن بونی بوزند تا کھوت بالا روڈ کی مرمت و توسیع، ہائیر سیکنڈری اسکول کھوت کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر اور ناقص ٹھیکیداری رویہ، واٹر سپلائی اسکیم کھوت 7 سال سے نامکمل یعنی محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت، بیسک ہیلتھ یونٹ کھوت میں ڈاکٹر کی تعیناتی اور ضروری ادویات کی فراہمی، وزوم پاور ہاؤس کی تعمیر میں تاخیر، رابط مسجد کی نامکمل تعمیر، واشچ واٹر سپلائی اسکیم کی سست روی اور عدم تعمیر ، کھوت میں ٹیلی نار نیٹ ورک (ٹیلی نار ٹاور) کا شدید مسئلہ، کھوت میں ٹرانسپورٹ اڈا کا قیام، پلے گراونڈ کھوت کے بیچ سے گزرنے والے راستے کے خاتمے اور بائی پاس روڈ کا مطالبہ، کھوت روڈ کی مرمت بذریعہ (M&R فنڈ)، ریلیف سامان کی مناسب اسٹوریج بمقام اسسٹنٹ کمشنر آفس (شاگرام) تورکہو، ڈسپنسری کھوت بالا میں اسٹاف و ادویات کی عدم دستیابی، پرائمری اسکول کھوت پائین میں ٹیچنگ اسٹاف و کلاس فور کی کمی، لائیو اسٹاک سنٹر کا قیام و دیگر سہولیات کی فراہمی ، نرخناموں پر عملدرآمد، محکمانہ افسران کے باقاعدہ مہینے میں دو بار تورکہو ویلی کے دورے کو یقینی بنانا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ہفتہ وار کیمپ کورٹ، نائب تحصیلدار تورکہو کی دفتر میں مستقل موجودگی شامل تھے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام مسائل سننے کے بعد بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے ، جبکہ بعض کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی، ان چیدہ مسائل میں سست اور غیر سنجیدہ ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے اور دفتر طلبی کے احکامات جاری کی، محکمہ پبلک ہیلتھ کی کھلی کچہری میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات دی۔ ،
ان چیدہ مسائل میں سست اور غیر سنجیدہ ٹھیکیداروں کے خلاف FIR درج کرنے اور دفتر طلبی کے احکامات جاری کی، محکمہ پبلک ہیلتھ کی کھلی کچہری میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات دیں ، ہائیر سیکنڈری سکول و پاور ہاؤس کی تکمیل کے لیے C&W و دیگر محکموں کو سخت ہدایات دیں ، بیسک ہیلتھ یونٹ کھوت میں جلد ڈاکٹرز و ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی کے ساتھ کیمپ کورٹ (بدھ و جمعرات) کے باقاعدہ قیام کی ہدایت دی۔
اسی طرح ٹرانسپورٹ اڈا کے لیے فوری رینٹل زمین کا بندوبست کرنے کے حوالے سے تحصیل میونسپل افسر موڑکہو تورکہو کو ہدایت دی۔
پلے گراونڈ روڈ کو ختم کر کے بائی پاس سڑک کے لیے زمین حاصل کرنے کے حوالے سے سب ڈویژنل افسر سی،اینڈ، ڈبلیو کو احکامات دی،
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شرکا کو یقین دلایا کہ تمام محکموں کو کھلی کچہری کی روداد بھیج کر پراگریس رپورٹ طلب کی جائے گی۔
کھوت کے عوام و عمائدین نے ایک پسماندہ اور دورآفتادہ علاقے میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئےانھیں خراج تحسین پیش کیا۔




