The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 3 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ، رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان کی زیر صدارت چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت اور اس کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ منیجر ابراہیم خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت، عملدرآمد میں درپیش رکاوٹوں اور دیگر متعلقہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ارشد خان نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی بلا تعطل پیش رفت یقینی بنانے کے لیے این ایچ اے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ منصوبہ علاقے کی اہم ضرورت ہے، لہٰذا اس کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر تعاون کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

chitraltimes chitral booni mastuj shandur road black topping starts at Kari village 2