The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 6 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی سی لوئر چترال کا ایون، بمبوریت روڈ منصوبے کا معائنہ، کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت

Chitral Times

.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین نے ایون-بمبوریت روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے مختلف مراحل، خصوصاً اسفالٹ پےونگ اور بلیک ٹاپنگ، منصوبے کی پیش رفت، استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت اور مقررہ ٹائم لائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام منظور شدہ انجینئرنگ معیارات اور تکنیکی وضاحتوں کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے این ایچ اے کی زیر نگرانی لوئر چترال میں جاری تمام سڑکوں کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی کام کی نگرانی اور پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کام کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ایون–بمبوریت روڈ کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی معیشت کی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔

chitraltimes chitral ayun kalash valley road asphalt dc visit 2 chitraltimes chitral ayun kalash valley road asphalt dc visit 3 chitraltimes chitral ayun kalash valley road asphalt dc visit 4 chitraltimes chitral ayun kalash valley road asphalt dc visit 5