The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 3 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لواری ٹنل میں ڈی سی لوئر چترال کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈپٹی کمشنر مقبول حسین زخمی

Chitral Times

لواری ٹنل میں ڈی سی لوئر چترال کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈپٹی کمشنر مقبول حسین زخمی

لواری ٹنل میں ڈی سی لوئر چترال کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈپٹی کمشنر مقبول حسین زخمی

لواری ٹنل میں ڈی سی لوئر چترال کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈپٹی کمشنر مقبول حسین زخمی

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعہ کی صبح تقریباً 6 بجے لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر مقبول حسین کی سرکاری گاڑی لواری ٹنل کے اندر ایک مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوگئے۔

ابتدائی ریسکیو اور انتظامی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مقبول حسین 8.5 کلومیٹر طویل لواری ٹنل سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اپر دیر منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق طبی امداد کے بعد ڈپٹی کمشنر مقبول حسین کو مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔جبکہ باقی عملہ ڈرائیور سمیت محفوظ رہے۔

حادثے کے باعث لواری ٹنل کے اندر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے حادثہ سے گاڑی اور ملبہ ہٹانے کے دوران دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

حادثے کی وجوہات کے حوالے سے ابتدائی طور پر ٹنل کے اندر دھواں جمع ہونے اور ٹرک کے انڈیکیٹر نہ ہونے کا ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم حادثے کی حتمی وجہ متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

chitraltimes dc lower chitral maqbool hussain chitraltimes dc vehicle accident in lowari tunnel 1