سانحہ دمیل نسار: برفانی تودے کی زد میں آ کر جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی تعزیت اور نمازِ جنازہ میں شرکت
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راو ہاشم عظیم نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رفعت اللہ خان اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ دمیل میں برفانی تودے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اندوہناک سانحے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت,کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے میں حکومت اور انتظامیہ غمزدہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔


