The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری، مسافر کرایوں اور سفری سہولیات سے متعلق امور پر اہم فیصلے

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل اور سفری سہولیات میں بہتری لانے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں ڈرائیور یونین، ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان، تجار یونین، سول سوسائٹی اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی، جہاں مسافر کرایوں، گاڑیوں کی روانگی کے اوقات، فولڈنگ نشستوں، سرکاری کرایہ نامے، اوورلوڈنگ، سامان کی ترسیل اور دیگر سفری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں باہمی مشاورت کے ذریعے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی، مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے۔

شرکاء نے طے شدہ فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

chitraltimes dc office meeting on transport fare 2