The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کی طرف سے رحمة للعالمین ﷺ کانفرنس کےنعتیہ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رحمة للعالمین ﷺ کانفرنس 2025 کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ضلعی اور ڈویژنل سطح کے نعتیہ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کامیاب طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔
​ڈپٹی کمشنر نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو اجاگر کرنے کے لیے اس نوعیت کے مقابلے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت و تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور نوجوان نسل کو ان روشن اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
​یہ نعتیہ مقابلے مختلف تعلیمی اداروں میں منعقد کیے گئے تھے جن کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں ایسے با مقصد سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

chitraltimes dc lower chitral given away cash prizes to naat competition winners 4

chitraltimes dc lower chitral given away cash prizes to naat competition winners 5

chitraltimes dc lower chitral given away cash prizes to naat competition winners 6

chitraltimes dc lower chitral given away cash prizes to naat competition winners 7

chitraltimes dc lower chitral given away cash prizes to naat competition winners 1