ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس فریم ورک پر ضلعی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی کارکردگی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے سربراہان بشمول صحت، تعلیم، سپورٹس، لوکل گورنمنٹ، پولیس، ریسکیو، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، سی اینڈ ڈبلیو، ٹوارزم، فاریسٹ، ایگریکلچر اور یوتھ افیئرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلعی محکموں کی کارکردگی، عوامی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال، اور سروس ڈیلیوری فریم ورک پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اہم ہدایات جاری کیں، جن میں درج ذیل نکات شامل تھے:
شہری مسائل کے فوری حل کے لیے تمام محکمے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔
انسپکشن کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور ڈی ایف سی/اے ایف سی قانونی کارروائیاں خود یقینی بنائیں۔
کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت شہریوں کے حقوق کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈرگ انسپکٹرز مجسٹریٹس کے ہمراہ معائنے کریں اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں۔
سروس ڈیلیوری فریم ورک کے ہفتہ وار انڈیکیٹرز بروقت مکمل کیے جائیں۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو سڑکوں کی بحالی، صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔
لوکل گورنمنٹ کے صفائی نظام میں بہتری کو سراہتے ہوئے اضافی اقدامات کی ہدایت۔
لائیو اسٹاک محکمے کو ادویات کی دستیابی اور ویٹرنری سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی تاکید۔
پبلک واش رومز کی صفائی اور پرائس کنٹرول میکنزم میں مزید بہتری لانے کی ہدایت۔
ٹی ایم اوز کو سبزی منڈی اور اڈوں میں صفائی، سکیورٹی چیک، تجاوزات کے خاتمے اور روزانہ اپڈیٹ ہونے والے بڑے پرائس لسٹ بورڈ کی تنصیب کا حکم۔
ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے کہا کہ تمام محکمے ضلعی سطح پر مربوط انداز میں کام کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل، شفاف طرزِ عمل، اور گڈ گورننس کا عملی نفاذ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
