The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 17 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 ڈپٹی کمشنر لوئرچترال کے زیرصدارت این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے زیرِ انتظام سڑکوں کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس، کام تیز کرنے اور بروقت تکمیل کی ہدایت

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے زیرِ نگرانی جاری سڑکوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت، تعمیراتی معیار اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر میں جاری سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ فیلڈ انسپکشن کریں اور تعمیراتی کاموں کی پیشرفت و معیار کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں، تاکہ کام کی رفتار اور معیار دونوں برقرار رہیں۔

اجلاس میں لینڈ ایکوزیشن سمیت منصوبوں کی تکمیل میں حائل دیگر انتظامی اور تکنیکی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ایسے مسائل کو باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے فوری طور پر حل کیا جائے، تاکہ ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ضلع میں جاری سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

chitraltimes dc chitral lower chairing road projects meeting 3