The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 12 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کیلئے ڈپٹی کمشنر کا گولدور چوک کا دورہ ، فوڈاسٹریٹ کے قیام کا جائزہ، جلدپایہ تکمیل تک پہنچانے کاعزم 

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راو ہاشم عظیم، نے گولدور چوک کا دورہ کیا تاکہ ایک جدید فوڈ سٹریٹ کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ کے منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اور اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے دکانداروں سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کے خیالات اور تجاویز کو سنا جا سکے۔ دکانداروں نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
فوڈ سٹریٹ کا قیام علاقائی معیشت اور سیاحت کے فروغ کیلۓ اہم قدم ثابت ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ فوڈ سٹریٹ منصوبہ نہ صرف لوئر چترال کے شہریوں اور سیاحوں کو تفریح اور کھانے پینے کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا بلکہ مقامی کاروباری افراد کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو عوامی بہبود اور کاروباری سرگرمیوں کو ایک ساتھ فروغ دے گا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور ہم سب مل کر ایک بہتر اور خوشحال لوئر چترال کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
chitraltimes dc lower raw hashim azeem visit chitral bazar for food street 4 chitraltimes dc lower raw hashim azeem visit chitral bazar for food street 3