The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 9 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں پہلی مرتبہ جدید سی ٹی سکین مشین نصب 

Chitral Times

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں پہلی مرتبہ جدید سی ٹی سکین مشین نصب 

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں پہلی مرتبہ جدید سی ٹی سکین مشین نصب 
Screenshot

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں پہلی مرتبہ جدید سی ٹی سکین مشین نصب

.
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں پہلی مرتبہ سی ٹی سکین مشین نصب کردیا گیا، جس کی افتتاح کے موقع پر گزشتہ دن ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی فاتح الملک علی ناصراور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ منہاس الدین تھے۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیاض علی رومی اور سینئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین کے ہمراہ جدید CT Scan مشین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر مہمانوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے طبی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا مشاہدہ بھی کیا۔

تقریب کے دوران نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز میں تعیناتی کے لیٹرز بھی تقسیم کیے گئے۔
یادرہے کہ پہلی مرتبہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں سی ٹی اسکین مشین نصب کی گئی ہے جوہسپتال میں طبی خدمات کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

chitraltimes ct scan machine installed in dhq hospital chitral 1

chitraltimes ct scan machine installed in dhq hospital chitral 2 chitraltimes ct scan machine installed in dhq hospital chitral 3

chitraltimes ct scan machine installed in dhq hospital chitral 4