The Voice of Chitral since 2004
Friday, 21 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے مشاورتی اجلاس، تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ موسمیات پاکستان نے RIMES کے تعاون سے چترال میں آفات سے نمٹنے کی تیاری، موسمیاتی خطرات سے آگاہی اور موسمیاتی لچک کو فروغ دینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ایک مشاورتی اجلاس اور تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کو امریکی محکمہ خارجہ کی مالی معاونت حاصل ہے۔

مشاورتی اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ چترال جیسے قدرتی آفات سے متاثرہ پہاڑی علاقے میں مؤثر اور مقامی سطح پر قابلِ عمل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن حکمتِ عملی کے لیے جدید موسمیاتی سائنس کو مقامی اور روایتی علم کے ساتھ مربوط کرنا انتہائی اہم ہے۔

شرکاء نے کہا کہ مقامی آبادی کے تجربات، روایتی معلومات اور جدید موسمیاتی ڈیٹا کو یکجا کرکے نہ صرف ممکنہ آفات کے خطرات کی بہتر نشاندہی کی جا سکتی ہے بلکہ بروقت پیشگی اقدامات اور مؤثر ردِعمل کی صلاحیت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی استعدادِ کار بڑھانا اور انہیں موسمیاتی خطرات، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے جدید طریقۂ کار سے آگاہ کرنا ہے۔

chitraltimes pmdc workshop chitral 2 chitraltimes pmdc workshop chitral 1