The Voice of Chitral since 2004
Friday, 24 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف چترال مکمل بند، شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب، تجار یونین کا عوام سے اظہارِ تشکر

Chitral Times

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف چترال مکمل بند، شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب، تجار یونین کا عوام سے اظہارِ تشکر

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف چترال مکمل بند، شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب، تجار یونین کا عوام سے اظہارِ تشکر

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف چترال مکمل بند، شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب، تجار یونین کا عوام سے اظہارِ تشکر

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج لوئر اور اپر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ چترال شہر، دروش، گرم چشمہ، کالاش ویلی، بونی، مستوج، تورکہو، موڑکہو اور دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

ہڑتال کے دوران دکانیں، نجی دفاتر، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، جبکہ چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیکل اسٹورز اور نجی ہسپتال بھی احتجاجاً بند رکھے گئے۔

تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نافذ کرنے سے قبل چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بنیادی سہولیات اور آئینی حقوق فراہم کرے۔ صدر تجار یونین چترال بازار نور احمد خان چارویلو نے کہا کہ جب تک ٹیکس نفاذ کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

دریں اثنا، تجار یونین چترال بازار کے صدر نور احمد خان چارویلو اور کابینہ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام تاجر برادری، سول سوسائٹی، وکلاء، بینک ملازمین، ہوٹل ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹرز، سیاسی جماعتوں، میڈیا نمائندگان، نوجوانوں اور چترال کے عوام کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح چترال مائنز اونرایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ نے بھی کامیاب ہڑتال پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری چترالی قوم کے اتحاد اور اتفاق کی مظہر ہے، جس نے ثابت کیا کہ عوام اپنے جائز حقوق کے لیے متحد ہوں تو ان کی آواز کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بالخصوص ان تاجروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مالی نقصان کے باوجود مکمل شٹر ڈاؤن میں حصہ لیا،

chitraltimes shutter down protest against tax imposition in malakand division 3

chitraltimes shutter down protest against tax imposition in malakand division 4 chitraltimes shutter down protest against tax imposition in malakand division 5 chitraltimes shutter down protest against tax imposition in malakand division 6 chitraltimes shutter down protest against tax imposition in malakand division 7 chitraltimes shutter down protest against tax imposition in malakand division 8