کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کا چترال لوئر کا دورہ، لواری ٹنل اپروچ روڈ کا معائنہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیرنے چترال لوئر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئر، ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر عبد السلام نے کمشنر ملاکنڈ کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے پیش رفت، امن و امان کی صورتحال، لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی، مختلف اداروں کو درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے، لائن ڈیپارٹمنٹس کو درپیش مسائل کے حل اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
دریں اثناء کمشنر ملاکنڈ نے معززین علاقہ اورمنتخب عوامی نمائیندگان کیساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کمشنر ملاکنڈ کو ضلع میں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کو انکے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس سے قبل کمشنر ملاکنڈ نے چترال آمد پر لواری ٹنل این ایچ ای اپروچ روڈ کا بھی معائینہ کیا۔ اور متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیں۔