The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور فیسٹول کا رنگارنگ افتتاح، لاسپور کی دونوں ٹیمیں فاتح رہی، جبکہ تیسرے میچ میں یاسین کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، صوبائی وزیرکھیل فخرجہان اور بریسٹر سیف نے فیسٹول کا افتتاح کیا

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع حسین و جمیل سبزہ زار شندور میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیرانتظام پولو فیسٹیول کا جمعہ کے روز رنگارنگ افتتاح ہوگیا صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان، مشیر اطلاعات بریسٹر ڈاکٹر سیف سمیت اعلیٰ سول و عسکری افسران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ شندور فیسٹول کا پہلا میچ غذز گلگت بلتستان اور لاسپور اپر چترال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں لاسپور نے 3 گول کئے جبکہ غذر ٹیم 0 پر رہی جبکہ دوسرے ہاف میں لاسپور نے پھر 3 گول کئے اور غذر ٹیم نے بھی 3 گول کئے۔ یوں لاسپور ٹیم نے غذر کے مقابلے میں 6 گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔افتتاحی تقریب میں پیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا جبکہ چترال اور جی بی سکاوٹس کے بینڈ پارٹی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شندور فیسٹول کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گلگت بلتستان اور چترال سائیڈ سے پہنچ چکے ہیں اور آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب پاک فوج، چترال اسکاؤٹس، باجوڑ اسکاؤٹس، چترال پولیس، کے پی ٹوارزم پولیس، چترال لیویز فورس سیکورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی پولیس اور جی بی سکاوٹس بھی گلگت بلتستان سائیڈ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

اسی طرح شندور فیسٹول کا دوسرا میچ بھی لاسپور بی اور غذر بی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں لاسپور کی ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی، اور 2گول کے مقابلے میں 9گول سے غذر (پھنڈر) کی ٹیم کو شکست دی،جبکہ تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد یاسین کی ٹیم نے سب ڈویژن مستوج کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

فیسٹول کے باقی میچز ہفتہ کے دن کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ اور تقریب اتوار کے روز منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے۔

chitraltimes shandur festival 2025 first day pics 6 kazmi

Photo Credit : Kazmi Digital Art

chitraltimes shandur festival 2025 first day pics 1 kazmi

chitraltimes shandur festival 2025 first day pics 4

chitraltimes shandur festival 2025 first day pics 3

chitraltimes shandur festival 2025 first day pics 2

chitraltimes shandur lake and polo ground 2

chitraltimes shandur lake and polo ground 1