وزیراعلیٰ کی طرف سے چترالی کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان اور لاسپور کی دو ٹیموں کو نظراندار کرنے پر کھلاڑی سراپا احتجاج، ثریا بی بی، فاتح الملک اور سکندرالملک کی گہری سازش قرار دیا
چترال(نمائندہ چترا ل ٹائمز) لاسپور اپرچترال کے عوامی نمائندوں اور پولو کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طرف سے شندور میں کھیلنے والے چترالی کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے لاسپور کی دوٹیموں کونظر انداز کرنے کی پرزورمذمت کی ہے۔اس کو ثریا بی بی،فاتح الملک اور سکندر الملک کی گہری سازش قراردیاہے۔ایک اخباری بیان میں وی سی سولاسپور کے چیرمین صوبیداروزیرخان،وی سی ہرچین کے چیرمین صوبیدار شیراعظم،پولو کھلاڑی اسرار علی شاہ،انور علی شاہ اور نورلاسلام نے یاد دلایا ہے کہ شندور میں لاسپور کی دوٹیموں نے ہرسال اپنا میچ جیت کرشاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی طرف سے ہارنے والی ٹیم کے لئے 5لاکھ روپے انعام کااعلان کرکے جیتنے والی ٹیموں کو انعام سے محروم کرنا شدید ترین ناانصافی ہے وزیراعلیٰ نے چترال اے ٹیم کے لئے12لاکھ ہرکھلاڑی کودیا،بی،سی اور ڈی ٹیموں کو 5لاکھ روپے دیا،جبکہ لاسپور کی دوفاتح ٹیموں کا نام تک نہیں لیا۔بیان میں اس ناانصافی کے خلاف کمانڈنٹ چترال سکاوٹس،آئی جی فرنٹیر کور،کورکمانڈر پشاور،اور گورنر خیبرپختونخواہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور فاتح کھلاڑیوں کے ساتھ سیاستدانوں کے ہاتھوں ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

