The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 26 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خالد خان ڈی پی او اور ان کی ٹیم نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا،ہمیں ایسے بہادر پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ وزیر اعلی

Chitral Times

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج ڈی پی او ہنگو خالد خان کی عیادت کی۔ خالد خان گزشتہ دنوں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے خالد خان کی خیریت دریافت کی اور ان کو ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلی نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی اور فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے پر خالد خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خالد خان اور ان کی ٹیم نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا،ہمیں ایسے بہادر پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ جرات اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، ہم اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔