The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار، منصوبے کو فوری طور پر اسٹریم لائن کرنے کی ہدایت

Chitral Times

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار، منصوبے کو فوری طور پر اسٹریم لائن کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار، منصوبے کو فوری طور پر اسٹریم لائن کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار، منصوبے کو فوری طور پر اسٹریم لائن کرنے کی ہدایت

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو فوری طور پر اسٹریم لائن کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ غریب عوام کی تقدیر بدل سکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس کا از سر نو جائزہ لے مزید کار آمد بنایا جائے گا۔ واضح رہے، 30 ارب روپے سے زائد مالیت کے خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ ( IFAD) کے تعاون سے عملدرآمد جاری ہے۔ منصوبہ زرعی کاروبار، ہنرمندی کے فروغ، روزگار کے مواقع اور پالیسی سپورٹ جیسے شعبوں پر مرکوز ہے۔

سات سالہ عرصے پر محیط منصوبے سے مجموعی طور پر 43 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے تحت تمام سرگرمیوں پر ٹائم لائنز اور پی سی ونز کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبے کے تحت عملے اور مستفیدین کی سلیکشن میں سو فیصد میرٹ یقینی بنایا جائے، ہم عوام کے ایک ایک روپے کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ صوبے کی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کے تین جز ہیں جن میں ایگری بزنس ڈویلپمنٹ، اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن اور پراجیکٹ منیجمنٹ اینڈ پالیسی سپورٹ شامل ہیں۔ ایگری بزنس ڈویلپمنٹ جز کے تحت 550 پروفیشنل فارمر آرگنائزیشنز کا قیام شامل ہے جبکہ اسکلز ڈویلپمنٹ جز کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ جز کے تحت ابتک 20 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں 58 فیصد فنڈنگ IFAD کی جانب سے ہے جبکہ صوبائی حکومت کا 16 فیصد اور بنیفیشریز کا 26 فیصد حصہ شامل ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اکرام اللہ خان ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

.

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، جماعتِ اسلامی کے سراج الحق، مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ باچا سے تفصیلی گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاوس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صوبے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تمام قائدین کو باضابطہ طور پر مدعو کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر صوبے کا امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کے تحفظ اور صوبے میں استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔