The Voice of Chitral since 2004
Friday, 21 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مشیر وزیر اعلیٰ ملک لیاقت کا چترال میں ایک جدید سوشل ویلفیئر کمپلیکس قائم کرنے اور معذور بچوں کے اسکول کو پرائمری سے مڈل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان

Chitral Times

مشیر وزیر اعلیٰ ملک لیاقت کا چترال میں ایک جدید سوشل ویلفیئر کمپلیکس قائم کرنے اور معذور بچوں کے اسکول کو پرائمری سے مڈل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان

مشیر وزیر اعلیٰ ملک لیاقت کا چترال میں ایک جدید سوشل ویلفیئر کمپلیکس قائم کرنے اور معذور بچوں کے اسکول کو پرائمری سے مڈل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان

مشیر وزیر اعلیٰ ملک لیاقت کا چترال میں ایک جدید سوشل ویلفیئر کمپلیکس قائم کرنے اور معذور بچوں کے اسکول کو پرائمری سے مڈل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اور ویمن امپاورمنٹ، ملک لیاقت نے کہا ہے کہ چترال کے عوام کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی محبت اور لگاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس خطے کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں چترال کے ساتھ زیادتیاں اور ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں جن کا ازالہ موجودہ حکومت کرے گی۔

جمعہ کے روز چترال میں معذور افراد کے لیے منعقدہ ایک ”کھلی کچہری” سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع کا دورہ کر کے عوامی مسائل موقع پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لیے ان کے دل میں ایک خاص مقام ہے کیونکہ وہ خود بھی اسی خطے سے تعلق رکھتے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کے لیے ملک لیاقت نے کھلی کچہری میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں ایک جدید سوشل ویلفیئر کمپلیکس قائم کیا جائے گا جس میں ‘دارالامان’ اور ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کے اسکول کو منتقل کیا جائے گا، جو اس وقت کرائے کی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔

عوام کے پرزور مطالبے پر صوبائی مشیر نے معذور بچوں کے اسکول کو پرائمری سے مڈل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس عزم ظاہر کیا کہ وہ نہ صرف اپنے محکمے بلکہ دیگر تمام محکموں کے ذریعے بھی چترال کے مسائل حل کروانے کے لیے ذاتی طور پر جدوجہد کریں گے۔کھلی کچہری کے دوران ملک لیاقت نے معذور افراد کے مسائل انتہائی صبر و تحمل سے سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

ایک سائل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے 2 فیصد مخصوص کوٹے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ حکومت معذور افراد کو محض ملازمتوں کا محتاج بنانے کے بجائے انہیں مختلف ہنر سکھا کر خودروزگار کے قابل بنائے گی تاکہ وہ معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ اپنا روزگار کما سکیں۔تقریب کے دوران ضلع زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین ارشاد احمد اورمغذور افراد کی ایسوسی ایشن کے صدر ثناء اللہ نے صوبائی مشیر کو طلبہ کے وظائف، صحت کے اخراجات کے لیے امداد اور معذوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ملک لیاقت نے دونوں رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ان تمام امور کے لیے فنڈز کی فراہمی اور حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپر چترال کا دورہ کر کے وہاں کے مسائل کا بذاتِ خود جائزہ لے چکے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس سے قبل، خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر سماجی بہبود، محمد صالح نے چترال کے عوام کی جانب سے صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک لیاقت نے اپنی شدید مصروفیات کے باوجود چترال کے دونوں اضلاع کا دورہ کیا اور معاشرے کے سب سے پسماندہ اور نظرانداز کیے گئے طبقے (معذور افراد) کے ساتھ وقت گزارا، جو کہ انتہائی لائق تحسین ہے۔کھلی کچہری سے قبل مشیر سماجی بہبود نے ڈائریکٹر محمد صالح کے ہمراہ گولدور میں واقع ‘دارالامان’ اور زرگراندہ میں معذور بچوں کے اسکول کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئر چترال عبدالسلام پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق تحصیل چیرمین دروش سید فرید جان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کھلی کچہری میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان بھی شریک رہے ، جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر چترال لوئر خضرحیات نے محکمے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

chitraltimes advisor social welfare malak liaqat visit chitral lower 2 chitraltimes advisor social welfare malak liaqat visit chitral lower 3 chitraltimes advisor social welfare malak liaqat visit chitral lower 4