The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 17 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف لوئر چترال پولیس کی کارروائیاں جاری 

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔

انچارج ٹریفک وارڈن پولیس ایس آئی جنگ باز خان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی فلیش لائٹس نصب کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

لوئر چترال پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، دورانِ سفر احتیاط برتیں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

chitraltimes lower chitral police arrested under age motorcylists 2