The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 29 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مالاکنڈ ریجن میں پولیس افسران کے تبادلے، لوئر چترال میں متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

Chitral Times

۔

سوات(نمائندہ چترال ٹائمز ) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) مالاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے لوئر چترال اور شانگلہ میں متعدد پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ تبادلے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17(2) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

لوئر چترال میں ہونے والے اہم تبادلومیں ڈی ایس پی رحمان یوسف کو ایس ڈی پی او دروش سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لوئر چترال تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی اقبال الدین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لوئر چترال سے ایس ڈی پی او لوٹکوہ مقرر کیا گیا۔اسی طرح ڈی ایس پی احمد عیسیٰ کو ایس ڈی پی او لوٹکوہ سے ایس ڈی پی او سٹی لوئر چترال تعینات کیا گیا۔جبکہ ڈی ایس پی سجاد حسین کو ایس ڈی پی او سٹی لوئر چترال سے ایس ڈی پی او دروش تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح ضلع شانگلہ میں بھی دو افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت ڈی ایس پی نعیم خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سے ڈی ایس پی سکیورٹی ضلع شانگلہ جبکہ انسپکٹر امجد عالم کو قائم مقام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ مقرر کیا گیا ہے۔

آر پی او مالاکنڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے۔