انتقال پر ملال، چترال کا ایک اور سپوت میجراسماعیل شہادت کے رتبے پر فائز
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )اپرچترال کی معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار و سابق یوسی ناظم مستوج سید ابراھیم شاہ (مرحوم )کے جوان سال فرزند پاک فوج کے حاضر سروس میجر سید اسماعیل شاہ امریکہ میں ایک مشن کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوچکے ہیں-انکی اچانک رحلت خاندان سمیت اہل علاقہ دوست احباب اور رشتہ داروں کیلئے ایک عظیم صدمہ ہے-
میجر اسماعیل شہید کے جنازے کے وقت کا تعین فی الحال ممکن نہیں، جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے بعد ہی اسکا اعلان کیا جائے گا-
لہذا چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے تمام بہی خواہوں اور دوست احباب سے گزارش ہے کہ سڑکوں کی خستہ و خراب صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تعزیت کیلئے پرواک آنے کی زحمت نہ کریں اپنی اپنی جگہوں پر ایصال ثواب کااہتمام کریں,
نوٹ : آج بکرآباد پٹرول پمپ کے قریب واقع ان کے گھر میں فاتحہ خوانی کےلئے تشریف لا سکتے ہیں۔
سوگواران :حوالدار برکت علی شاہ(چچا)
ہیڈ ماسٹر عبد الرؤف (چچا)
ماسٹر عبد الرزاق
ڈاکٹر عبد المالک
پرنسپل سمیع الدین (کزن)
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبد الاکرم( کزن)
معراج جی ایم آغاخان ہیلتھ سروس
پروفیسر عبد الودود
سید قاسم۔علی شاہ
سید طاہر شاہ
سید سجاد علی شاہ ( جیل سپرٹنڈنٹ)
سید عرفان وغیرہ
نوٹ : شہید کو آبائی قبرستان سینٹر پرواک میں سپرد خاک کیا جائے گا