پشاور میں گاڑی کی ٹکر سے چترال کے رہائشی خاتون جان بحق، ملزم گرفتار، ایف آئی آر درج
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز )تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود افغان کالونی یوسف آباد میں افسوس ناک روڈ حادثہ میں ملوث ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑہ پورہ احمد اللہ خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے علاقہ یوسف آباد پل پر نہایت غفلت ، بے احتیاطی اور تیز رفتاری کیساتھ گاڑی چلاتے ہوئے افسوس ناکہ حادثہ میں ملوث ڈرائیور وارث ولد سلطان سکنہ پخہ غلام کو گرفتار کرلیا
کاروائی کے دوران لیںنڈ کروزر گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں لے لی گئی ہے ۔ملزم کے خلاف متوفیہ کے شوہر مسمی عبدالصمد ولد رحمت الدین سکنہ آیون چترال حال رنگ روڈ کی مدعیت میں مقدمہ علت 1492 مورخہ 22.7.2025 جرم 279. 320 تھانہ پہاڑی پورہ درج رجسٹرڈ کرلیا ہے
مزید تفتیش جاری ہے، یادرہے کہ گزشتہ دن تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود افغان کالونی یوسف آباد میں افسوس ناک روڈ حادثے میں چترال آیون سے تعلق رکھنے والے مسمی عبد الصمد کی اہلیہ جان بحق ہوگئی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق گرفتار ملزم کے گاڑی کی ٹکر سے مذکورہ خاتون جان بحق ہوگئی تھی۔ جس کی جسد خاکی کو آج آبائی گاوں آیون پہنچا کر سپرد خا ک کردیا گیا ۔