The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 23 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کی بیٹی طاہرہ عالم کا اعزاز، مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

Chitral Times

چترال کی بیٹی طاہرہ عالم کا اعزاز، مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

چترال کی بیٹی طاہرہ عالم کا اعزاز، مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

چترال کی بیٹی طاہرہ عالم کا اعزاز، مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گول دور لوئر چترال سے تعلق رکھنے والی حاجی مرزا عالم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی طاہرہ عالم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔جواپنے علاقے سے منیجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی طالبہ ہیں۔

ڈاکٹر طاہرہ عالم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ہی سے ایم بی اے، انسانی وسائل کے انتظام میں ایم ایس اور مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کے تعلیمی سفر کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی دونوں 4.00 میں سے 4.00 سی جی پی اے کے ساتھ میرٹ پر حاصل کیے اور اس دوران میرٹ پر مبنی وظائف بھی حاصل کیے۔

ڈاکٹر طاہرہ نے تعلیمی تحقیق کے میدان میں بھی نمایاں مقام بنایا ہے اور ان کے متعدد قومی و بین الاقوامی تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں، جن میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے منظور شدہ جرائد بھی شامل ہیں۔

وہ اس وقت رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ریسرچ ایسوسی ایٹ اور لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی بطور لیکچرر تدریسی اور تحقیقی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ڈاکٹر طاہرہ عالم نے ابتدائی تعلیم چترال میں حاصل کی اور لینگ لینڈز اسکول اینڈ کالج چترال سے اسکول اور کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا۔

گول دور لوئر چترال سے علمی سفر کا آغاز کرکے مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی تک پہنچنے والی ڈاکٹر طاہرہ عالم کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے چترال کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی کامیابی چترال کی باصلاحیت بیٹیوں کی محنت، عزم اور علمی صلاحیتوں کی ایک اور روشن مثال ہے۔