The Voice of Chitral since 2004
Friday, 20 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 اپر چترال میں پہلی مرتبہ 86 نوجوان رضاکاروں پر مشتمل ڈپٹی کمشنر والنٹیئر ٹاسک فورس کا قیام، چار خصوصی ونگز تشکیل 

Chitral Times

 اپر چترال میں پہلی مرتبہ 86 نوجوان رضاکاروں پر مشتمل ڈپٹی کمشنر والنٹیئر ٹاسک فورس کا قیام، چار خصوصی ونگز تشکیل 

 اپر چترال میں پہلی مرتبہ 86 نوجوان رضاکاروں پر مشتمل ڈپٹی کمشنر والنٹیئر ٹاسک فورس کا قیام، چار خصوصی ونگز تشکیل 

 اپر چترال میں پہلی مرتبہ 86 نوجوان رضاکاروں پر مشتمل ڈپٹی کمشنر والنٹیئر ٹاسک فورس کا قیام، چار خصوصی ونگز تشکیل

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان کی سرپرستی میں  جمعرات کے دن ڈپٹی کمشنر والنٹیئر ٹاسک فورس (DCVTF) کا اورینٹیشن سیشن منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے 16 سے 35 سال عمر کے 86 منتخب نوجوان رضاکاروں پر مشتمل منظم پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

ٹاسک فورس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عوامی خدمت، سماجی بہبود، مقامی مسائل کی نشاندہی، عوامی آگاہی اور قدرتی آفات و ہنگامی حالات میں معاونت کے لیے بروئے کار لانا ہے۔

رضاکاروں کو چار خصوصی ونگز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایمرجنسی ونگ کے 30، ایجوکیشن، ویلفیئر اینڈ کلچر ونگ کے 29، مینٹل اینڈ فزیکل ہیلتھ ونگ کے 16 اور سوشل میڈیا اینڈ ڈیجیٹل سکلز ونگ کے 11 رضاکار شامل ہیں۔

سیشن میں ٹاسک فورس کے تنظیمی ڈھانچے، ذمہ داریوں، ضابطہ اخلاق اور عملی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے تحت ابتدائی 30 روز کے لیے مرحلہ وار ایکشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے، جس میں پہلے ہفتے مسائل کی نشاندہی، دوسرے ہفتے ترجیحات کا تعین اور تیسرے و چوتھے ہفتے عملی اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر ارشد خان نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لاکر ضلع کی ترقی، سماجی بہبود اور خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ غیر سیاسی، غیر جانبدارانہ اور نظم و ضبط کے تحت عوامی خدمت انجام دیں۔

سیشن میں کوآرڈینیٹر فرحانہ حیات نے ٹاسک فورس کے اغراض و مقاصد، تنظیمی ڈھانچے اور عملی منصوبے پر پریزنٹیشن دی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بھی موجود تھے۔

انتظامیہ کے مطابق نمایاں کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں کو تعریفی اسناد اور تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ٹاسک فورس عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطے کے فروغ اور دور دراز علاقوں کے مسائل متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں بھی کردار ادا کرے گی۔

chitral news adc chitral upper chairing dtvc meeting