The Voice of Chitral since 2004
Monday, 13 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال اور ٹریفک پولیس کی چترال بازار میں غیرقانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز 

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )  لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک وارڈن پولیس نے سٹی بازار میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کی مشکلات کے حل کے لیے غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس مہم کے پہلے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے عملے نے بازار کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ معائنے کے دوران سڑکوں کے کناروں کھڑی کی گئی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔  غلط جگہوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر سرکاری طور پر مقرر کردہ پارکنگ ایریاز میں منتقل کر دیا گیا۔  خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلیں ٹرالی میں لاد کر تھانے منتقل کی گئیں اور مالکان کو چالان جاری کیے گئے۔

بعض گاڑیوں کی موقع پر ہی ٹائروں سے ہوا نکال کر مالکان کو تنبیہ کی گئی۔لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین، تاجر برادری اور عام عوام سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ مقامات پر ہی کھڑی کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے نہ صرف شہر کا نظم و ضبط بہتر ہوگا بلکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ مہم جاری رہے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

chitraltimes trafic police chitral campaign against illegal parking 1 chitraltimes trafic police chitral campaign against illegal parking 4