چترال شہر میں ٹریفک کو روان دوان رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی موثر کاروائی، کسی مقام پر ٹریفک جام نہ ہوئی، عید کے دنوں کمسن موٹرسائکلسٹ کے خلاف موثر کاروائی کی اپیل
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج چترال شہر میں عید کی شاپنگ، عید کی چھٹیوں پر گھرجانے والے ملازمین اور چترال پولو گراونڈ میں پری شندور پولو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل منعقد ہونے کے باعث چترال کے مختلف بازار وں اور سڑکوں پر انتہائی رش دیکھنے کو ملی، لوگ عید کے لئے سودا سلف لینے کے لئے مختلف بازاروں کا رخ کیئے ہوئے تھے، اس دوران چترال ٹریفک پولیس کے وارڈن اور پولیس کے جوانوں نے انتہائی مستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے کسی بھی مقام پر ٹریفک جام ہونے نہیں دیا ، جس کو مختلف مکاتب فکر نے سراہا ،
چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ڈی پی او چترال افتخار شاہ کے ساتھ ٹریفک انچارچ فضل کریم کی کاوشوں کو سراہا ہے،اور انھیں شاباش دی ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہےکہ عید کے دنوں کمسن موٹرسائکلسٹ کو حسب سابق کنٹرول کرنے اور ون ویلنگ کے خلاف موثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اور گزشتہ عید پر کمسن موٹرسائیکلسٹ کے خلاف موثر کاروائی کے باعث کسی قسم کی حادثات رونما نہیں ہوئے جوکہ خوش آئند ہے ، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مرتبہ بھی چترال ٹریفک پولیس ان پر کڑی نظررکھے گی۔