The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 23 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال پولو گراونڈ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت 

Chitral Times

چترال پولو گراونڈ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت 

چترال پولو گراونڈ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت 

چترال پولو گراونڈ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے تاریخی شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری دو روزہ تبلیغی اجتماع منگل کے روز رقت آمیز اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس عظیم الشان مذہبی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اجتماع کے باعث شاہی پولو گراؤنڈ کا وسیع و عریض میدان ایک انتہائی خوبصورت اور روحانی منظر پیش کرتا رہا، جہاں ہر سو ایمان افروز ماحول چھایا رہا۔

مبارک تقریب میں چترال کے مقامی باشندوں کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع اور ملک کے مختلف حصوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روز کے دوران جیّد علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز نے دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات، اللہ تعالی پر کامل یقین، امن و آشتی، باہمی بھائی چارے اور سنتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر تفصیلی بیانات دیے۔ اجتماع کے دوران ٹی ایم اے، چترال پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی رضا کاروں کی جانب سے شرکاء کے لیے پینے کے پانی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ اختتامی دعا کے موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی اور رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں۔ دعا کے بعد سینکڑوں افراد دین کی تبلیغ کے لیے مختلف جماعتوں کی شکل میں ملک بھر کے دوروں پر روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق لوئر چترال میں کامیابی سے اختتام پذیر ہونے کے بعد آج تبلیغی اجتماع اپر چترال (بونی) میں منعقد ہو رہا ہے، جبکہ 23 ستمبر کو دروش (لوئر چترال) میں بھی ایک روزہ تبلیغی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔

chitraltimes tablighi ijtimagh concludes here in chitral pologround 1 chitraltimes tablighi ijtimagh concludes here in chitral pologround 2 chitraltimes tablighi ijtimagh concludes here in chitral pologround 4 chitraltimes tablighi ijtimagh concludes here in chitral pologround 6