چترال کا ایک اور فرزند وطن عزیز پر قربان، فوجی اعزاز کے ساتھ مداک گاوں میں سپردخاک
اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) فرنٹیئر کور کے شہید سپاہی عزیز اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ شوچال مداک کو ہزاروں اشک بار انکھوں کے سامنے ان کے آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔ شہید سپاہی عزیز اللہ خیبر ایجنسی کے شین کنڈاو پوسٹ پر دہ شت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
نماز جنازہ میں ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج لیفٹینٹ کرنل طاہر اسلم، سول و عسکری حکام اور بہت بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال محمد انور نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی اور شہید کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کے مقبرے پر پھول چڑھائے۔شہید کے قبرپر چیف آف ارمی اسٹاف، کورکمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی پشاور، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ودیگر اعلی حکام کی جانب سے بھی پھول چڑھائے گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



فائل فوٹو شہید عزیز اللہ
