The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 12 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال پریمئیر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر، چمورکھون ٹیم نے ایون کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا

Chitral Times

چترال پریمئیر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر، چمورکھون ٹیم نے ایون کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا

چترال پریمئیر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر، چمورکھون ٹیم نے ایون کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا

چترال پریمئیر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر، چمورکھون ٹیم نے ایون کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے انتظام سے منعقدہ چترال پریمئیر لیگ کے سیزن ٹو میں چمورکھون ٹیم نے ایون کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلی جس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل ارسلان عبدالمجید مہمان خصوصی تھے۔ چترال سکاوٹس کے چھاونی میں واقع قشقار فٹ بال گراونڈ میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس فٹ بال کی اس گرینڈ ایونٹ کے فائنل میچ میں ہزاروں تماشائیوں نے میچ دیکھا اور دل کھول کر کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔

میچ کے پہلے پندر ہ منٹوں میں ایون ٹیم نے چمورکھون کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملہ کرتا رہا لیکن کوئی بال کارگر ثابت نہیں ہواجبکہ کھیل کا پانسہ اس وقت پلٹ گیا جب پہلے ہاف کے 16ویں منٹ میں چمورکھون نے یاسر کی خوب صورت پاس سے فائداٹھاتے ہوئے شیراز نے پہلا گول کیا۔پہلے ہاف کے احتتام تک یہ برتری برقرار رہی جبکہ دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں چمورکھون کے یاسر نے یکے بعد دیگر ے پانچ کھلاڑیوں کو ڈاج دینے کے بعدڈی لائن کے باہر سے ایک زور دار کک لگاکربال کو گول پوسٹ کے درمیان سے پار کیااور ایک مزید گول کی برتری میں اضافہ کیا۔ دو گولوں کے فرق کے باوجود ایون کی ٹیم نے آخری منٹ تک ہمت اور حوصلے کو برقرار رکھا لیکن اس کے فارورڈ لائن نے گول اسکور کرنے کی کئی یقینی مواقع ضائع کردئیے۔ میچ ریفر ی کے فرائض فراز آفریدی نے انجام دی۔

فائنل میچ کا باضابطہ افتتاح ایڈیشنل ڈی سی لویر چترال عبدالسلام نے کیا جس نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حسین احمد، صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محبوب اعظم، اے این پی کے صدر الحاج عیدالحسین، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر محمد خالد کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں سے ملنے کے بعد فوٹوگرافی کی۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حسین احمد نے کمانڈنٹ کو ایسوسی ایشن کا سوئنیر پیش کیا۔ فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں حاجی محبوب اعظم، حاجی عیدالحسین اور دوسروں نے شیلڈاور انعامات تقسیم کئے۔

صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال حسین احمد نے کہاکہ ضلعے میں فٹ بال کا یہ میگاایونٹ ڈی ایف اے اور چترال سکاوٹس کا جائنٹ وینچر تھا جس کے لئے وہ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کا خصوصی طور پر مشکور ہیں کہ چترال سکاوٹس علاقے میں پولو کے ساتھ فٹ بال اوردوسرے کھیلوں کی بھر پور سرپرستی کررہی ہے۔ انہوں نے ڈی ایف اے کے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین بلال ممتاز کا بھی شکریہ ادا کیاجوکہ گزشتہ پندرہ سالوں سے ڈی ایف اے کے ساتھ اس کی سرگرمیوں میں شا نہ بشانہ کھڑے ہیں۔

chitral premier league season 2 concludes 1 chitral premier league season 2 concludes 2 chitral premier league season 2 concludes 3 chitral premier league season 2 concludes 5 chitral premier league season 2 concludes 6